پاکستان کی فوج چین کے ساتھ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہے، آرمی چیف

پاکستان کی فوج چین کے ساتھ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہے، آرمی چیف
کیپشن: پاکستان کی فوج چین کے ساتھ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہے، آرمی چیف
سورس: فوٹو/بشکریہ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج چین کے ساتھ تعلقات کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے پاکستان میں تعینات چین، یورپی یونین کے سفیروں اور کینیڈین ہائی کمشنر نے ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان ملاقاتوں میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سی پیک پر پیشرفت اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

چینی سفیر نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا جبکہ افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔ آرمی چیف نے انسداد کورونا کیلئے چین کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ پاک فوج چین کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ اس ملاقات میں ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یورپی یونین کے سفیر، کینیڈین ہائی کمشنر اور ڈنمارک کی سفیر نے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

غیر ملکی سفیروں نے خطے کے استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا، افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی جبکہ پاکستان سے سفارتی سطح پر تعاون بڑھانے کا عزم کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان باہمی مفاد پر مبنی تعلقات اور تعاون کا فروغ چاہتا ہے۔