وفاقی حکومت کے 7.8 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج پر 10 اپریل سے عملدرآمد ہو گا

وفاقی حکومت کے 7.8 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج پر 10 اپریل سے عملدرآمد ہو گا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی طرف سے 7.8 ارب روپے مالیت کے رمضان ریلیف پیکیج پر 10 اپریل سے عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا جس کے تحت عوام کو سستی اشیائے خورونوش فراہم کی جائیں گی۔ 
تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ایم ڈی عمر لودھی کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی 68 روپے کلو، گھی 170 روپے اور 20 کلو آٹا 800 روپے میں دستیاب ہوگا۔ انہوں نے نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سبسڈی کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز پر دال چنا 145 روپے، دال مونگ 240، دال ماش 255 روپے اور دال مسور 130روپے ملے گی۔
اسی طرح یوٹیلیٹی سٹورز پر رمضان پیکیج کے تحت چکی بیسن 140 روپے، کھجور 160 روپے، اوّل باسمتی 140، چاول سیلا 139 روپے فی کلو اور دودھ 137 روپے فی لیٹر دستیاب ہو گا۔ ایم ڈی سٹورز نے مزید کہا کہ چائے 896 روپے فی کلو ملے گی جبکہ شربت کی 1500 ملی لیٹر کی بوتل 444 روپے میں دستیاب ہو گی اور مصالحہ جات کی قیمت میں بھی 10 فیصد کمی کی جائے گی۔