ایم کیو ایم کو منانے کیلئے گورنر سندھ ایک بار پھر متحرک

ایم کیو ایم کو منانے کیلئے گورنر سندھ ایک بار پھر متحرک

کراچی :متحدہ اپوززیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان معاملات طے پانے کی خبر سامنے آنے کے بعد  گورنر سندھ عمران اسماعیل ایم کیو ایم کو منانے کیلئے ایک بار پھر متحرک ہو گئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ایم کیوایم سے بات کی ہے، وزیراعظم کا پیغام لے کر آیا تھا اور وہ ان تک پہنچادیا ہے، ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کی ہے،  مجھے بڑی اُمید ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی سے بات کرکے مثبت فیصلہ کرے گی ۔عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کو ایک وزارت کی آفر کی تھی اگر وہ گورنر شپ بھی مانگتے ہیں تو وہ بھی دی جاسکتی ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ ٹی وی چینل پر دیکھا کہ ایم کیوایم کا اپوزیشن سے معاہد ہ ہو رہا ہے، اپوزیشن ریڑھی  لے کر پھر رہی ہے یہ بھی لے لو وہ بھی لے لو ، اپوزیشن وہ آفر کر رہی ہے جو ان کے پاس ہے نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کا اتحاد غیر فطری دیکھتا ہوں۔

واضح رہے کہ   متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم  کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں جس کے بعد  ایم کیو ایم نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے،  باضابطہ اعلان  آج شام پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔تاہم حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم کو منانے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔

مصنف کے بارے میں