رمضان المبارک میں دفتری اوقات کار میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال

رمضان المبارک میں دفتری اوقات کار میں کمی کی سمری وزیراعظم کو ارسال

اسلام آباد:  سرکاری دفاتر میں ماہ رمضان المبارک میں ڈیوٹی کے اوقات کار میں کمی کے حوالے سے سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے  رمضان کے مقدس مہینے میں کام کے اوقات کار میں کمی کے حوالے سے منظوری کے لیے ایک سمری وزیر اعظم آفس کو بھیج دی ہے۔

سمری کے مطابق ہفتے میں پانچ دن کام کرنے  والے سرکاری دفاتر کے  اوقات کار صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہوں گے۔جبکہ ہفتے میں چھ دن  کام کرنے  والے سرکاری دفاتر کے  اوقات کار صبح 10:00 بجے سے سہ پہر 3:00 بجے تک ہوں گے اور جمعہ کو دفتری اوقات کار  صبح 10:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان  کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رمضان المبارک کے لیے سرکاری دفاتر کیلئے نئے دفتری اوقات کار جاری کر دے گی۔

مصنف کے بارے میں