کورونا وائرس نے مزید دو افراد کی جان لے لی

 کورونا وائرس نے مزید دو افراد کی جان لے لی

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ روز  کورونا وائرس نے مزید دو افراد کی جان لے لی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادو شمار  کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا کی تشخیص کے لیے 27 ہزار 492 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 194 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مثبت کیسز کی شرح 0.70 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

ملک بھر کے اسپتالوں میں  زیر علاج  432 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مصنف کے بارے میں