وزیراعظم نے فیصل واوڈا کو ایم کیو ایم کو منانے کا ٹاسک سونپ دیا

وزیراعظم نے فیصل واوڈا کو ایم کیو ایم کو منانے کا ٹاسک سونپ دیا

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے فیصل واوڈا کو ایم کیو ایم  کو منانے کا  ٹاسک سونپ دیا ہے جس کے بعد فیصل واوڈا آج اسلام آباد پہنچ گئے ہیں اور  حکومتی وفد  کے ہمراہ آج ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کریں گے۔

ایم کیو ایم کو منانے کے مشن پر آنے والے  فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ پرویزخٹک اور گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ حکومتی ٹیم آج ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کرے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی سے واپس اسلام آباد آیا ہوں اور وزیراعظم کا اعتماد اورہر قسم کے فیصلے کا بھرپور مینڈیٹ حاصل ہے۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز رات گئے ایم کیو ایم اور اپوزیشن کے درمیان معاملات طے ہونے کی خبر کے بعد حکومتی ٹیم ایک بار پھر متحرک ہو گئی ہے اور ایم کیو ایم کو اپنے حتمی فیصلے سے پہلے حکومت کے حق میں قائل کرنے کیلئے سر توڑ کوششیں شروع کر دی ہیں۔

حکومتی ٹیم نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنماؤں سے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات بھی کی تھی ، پرویز خٹک، عمران اسماعیل پر مشتمل دو رکنی حکومتی وفد نے مذاکرات کیے۔اس حوالے سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا اہم پیغام ایم کیو ایم کو پہنچادیا ہے، انشاءاللہ صبح دوبارہ ملاقات ہو گی، امید ہے ایم کیو ایم سوچ سمجھ کر حتمی فیصلہ کرے گی۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیوایم کے ساتھ ہر قسم کے معاہدے کیلئے تیار ہیں ، ہم نے ان کو ایک وزارت آفر کی تھی،سندھ کی  گورنر شپ بھی دی جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ رات  متحدہ اپوزیشن اور ایم کیو ایم  کے درمیان ملاقات میں معاملات طے پاگئے تھے  جس کے بعد  ایم کیو ایم نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا جس کا   باضابطہ اعلان  آج شام پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔

اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری نے ٹوئٹس کرتے ہوئے اپوزیشن اور ایم کیو ایم کے درمیان طے ہونے والے معاہدے کی تصدیق بھی  کی ۔

بلاول بھٹو نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’متحدہ اپوزیشن اور ایم کیوایم کے درمیان معاہدہ ہوچکا ہے، ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اور پی پی پی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی مذکورہ معاہدے کی توثیق کریں گے، جس کے بعد ہم انشاء اللہ میڈیا کو پریس کانفرنس میں تفصیلات بتائیں گے۔‘

https://twitter.com/faisalsubzwari/status/1508922375211196418?s=20&t=e8p0NnKC3S0yT3mhW5LXRw
دوسری جانب ایم کیو ایم کے سینیٹر فیصل سبزواری نے بھی ٹوئٹ کے ذریعے معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے لکھا کہ’متحدہ اپوزیشن اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے درمیان معاہدہ نے حتمی شکل اختیار کر لی ہے۔ پیپلز پارٹی کی سی ای سی، ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی مجوزہ معاہدے کی توثیق کے بعد اس کی تفصیلات سے شام4 بجے باضابطہ میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔‘

API Response: Bad Request

فیصل سبز واری نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج دو بجے ہوگا ، ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی طرف سے معاہدے کی منظوری کے بعد ایم کیو ایم کے دونوں وزرا استعفیٰ دے دیں گے۔

ایم کیو ایم رہنما فیصل سبزواری  نے مزید  کہا کہ حکومت کے دوست ملنا چاہیں گے تو سر آنکھوں پر  سیاست میں انتہاپسندی نہیں ہونی چاہئے،یہ نہیں ہونا چاہئے جو آپ کے ساتھ نہیں ،  وہ آپ کا دشمن ہے۔

 نیونیوز سے گفتگو میں پیپلزپارٹی رہنما فیصل کریم کنڈی  نے بھی کہا کہ سب کچھ  طے ہو گیا ہے،آج شام چار بجے تمام تفصیلات بتائیں گے۔

https://twitter.com/SyedNasirHShah/status/1508931047072968712?s=20&t=x7XPG9EkTNWkLWIb1foZmA
وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ اگلا سٹاپ اڈیالہ‘ ساتھ ہی انہوں نے ’گیم اوورآئی کے‘ یعنی گیم اوور عمران خان کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

API Response: Bad Request

  پیپلز پارٹی کی ایک اور رہنما شازیہ مری نے بھی گیم اوور عمران خان کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ٹوئٹ کی۔

مصنف کے بارے میں