وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی ہم منصب سے اہم ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی چینی ہم منصب سے اہم ملاقات

بیجنگ:  وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے   چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کی  ہے جس میں اقتصادی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق  افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کیلئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین میں موجود ہیں جہاں انہوں نے چین کے سٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ سے ملاقات کی۔

شاہ محمود قریشی کی چینی وزیر خارجہ سے ہونیوالی اہم ملاقات میں دوطرفہ سٹریٹجک، اقتصادی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جبکہ عالمی وبا، افغانستان میں امن اور بین الاقوامی امور پر بات چیت بھی کی گئی۔ شاہ محمود قریشی نے پاک چین شراکت داری کو مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی  نے پاکستان کی جانب سے ون چائنہ پالیسی اور بنیادی مفادات کی حمایت کا  اعادہ کیا ، انہوں نے پاکستان کی خودمختاری ،علاقائی سلامتی کی حمایت اور  پاکستان کی  اقتصادی ترقی میں  چینی تعاون پر شکر یہ ادا کیا۔

مصنف کے بارے میں