خیبرپختوا میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ ، میدان کل سجے گا

خیبرپختوا میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ ، میدان کل سجے گا

پشاور : خیبرپختوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئےمیدان کل سجے گا۔ انتخابی سامان کی ترسیل  شروع کردی گئی ہے ، صوبہ بھر میں 1500 سے زائد پولنگ اسٹیشنز حساس قرار  دیئے گئے،  پولیس کے ساتھ ایف سی کے دستے  بھی سکیورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے  آٹھ  اضلاع میں بلدیاتی انتخابات  کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، لوئر دیر میں کل ہونے والے بلدیاتی الیکشن کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلیئے گئے ہیں اور انتخابی عملہ اور الیکشن سے متعلقہ مواد پولنگ اسٹیشنز کو روانہ کیئے گئے ہیں سیکورٹی کے فل پروف انتظامات کرلیئے گئے ہیں لوئر دیر میں 598 پولنگ اسٹیشنز پر کل 812204 ووٹرز اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرینگے ۔

سوات میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ کل ہونے جا رہا ہے,  سٹی میئر کیلیے تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہے.  سکیورٹی کے حوالے سے  بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں  جبکہ  امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ کی توقع ہے ۔

مصنف کے بارے میں