ایم کیو ایم کا متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان ،حکومت کا ساتھ چھوڑ دیا 

ایم کیو ایم کا متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اعلان ،حکومت کا ساتھ چھوڑ دیا 

اسلام آباد :متحدہ قومی اپوزیشن میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما خالد مقبول صدیقی  نے کہا عوامی مفادات کو سامنے رکھتے ہوئے ہم نے متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔آئندہ بھی جو فیصلہ کرینگے عوامی مفادات میں ہوگا ،ماضی کے اختلافات کو بھلا کر ہم نے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے ،ہم نے ذاتی مفادات پر پاکستان کے مفاد کو ترجیح دی ۔

متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے نیو زکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم ایک تاریخی موقع پر اکٹھے ہوئے ہیں،معاہدے کی ایک ایک شق عوام کیلئے ہے، ہم ایک ایسی جمہوریت کی مضبوطی کی بات کر رہے ہیں جو پاکستان کے مفاد میںہوگی ،انہوں نے کہا ہم نے اپنے تمام سیاسی مفادات پر پاکستان کے مفادات کو ترجیح دی ہے۔

دوسری جانب پاکستا ن مسلم لیگ ن کے صدر شہبا زشریف نے کہا پاکستان کی تاریخ کا بہت اہم دن ہے،ایم کیو ایم کے دوستوں کا شکریہ جنہوں نے آتحاد کو مضبوط بنایا ہے، قومی یکجہتی کے لیے جو کوششیں کی گیئں قابل تحسین ہیں ۔

شہبا زشریف نے کہا ایک دو باتیں رہ گئی ہیں ایم کیو ایم کے ساتھ طے ہونے والی جو بہت جلد حل ہو جائینگی ۔

مصنف کے بارے میں