بھارت میں حکومت پاکستان کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا

بھارت میں حکومت پاکستان کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا

لاہور :حکومت پاکستان کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ بھارت میں بلاک کردیا گیا۔

بھارتی حکومت کی جانب سےحکومت پاکستان کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ  بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا  گیا ہے ۔ خبرایجنسی کے مطابق نوٹس میں کہاگیاہے کہ کمپنی کی گائیڈ لائنز  لیگل ڈیمانڈ کے جواب میں اکاؤنٹ بند کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حکومت پاکستان کا اکاؤنٹ  امریکا  اور کینیڈا سمیت دیگرممالک میں فعال ہے،بھارت میں حکومت پاکستان کے ٹویٹر  اکاونٹ کی بندش پر تاحال پاکستانی یا بھارتی حکام کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔ 

مصنف کے بارے میں