پشاور :تھانے پر حملے کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

پشاور :تھانے پر حملے کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 4 اہلکار شہید

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں تھانا صدر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت 4 اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ڈی ایس پی تھانا صدر دہشت گرد حملے کی اطلاع ملنے پرروانہ ہوئے لیکن پیر والا موڑ کے قریب ڈی ایس پی کی گاڑی بارودی مواد کے دھماکے کا نشانہ بنیا گیا ۔ دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی اقبال مہمند سمیت 4 اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے۔

 ترجمان پولیس  کا کہنا ہے کہ   ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ شہید اہلکاروں میں کرامت، وقار،علی مرجان جبکہ زخمیوں میں ہیڈ کانسٹیبل فاروق، کانسٹیبل گلتیاز، اصغر، امانت اللہ، عارف، سردار علی شامل ہیں۔ 

واضح رہے کہ  اس سے قبل بھی  دہشت گردوں نے تھانا صدر پر حملہ کیا تھا، پولیس سے فائرنگ کے تبادلے کے بعد دہشت گرد فرار  ہونے میں کامیا ہوگئے تھے ۔ ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں