وزیر اعظم شہباز شریف کا بڑا فیصلہ ، جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف عمران خان کا بھیجا گیا ریفرنس واپس

وزیر اعظم شہباز شریف کا بڑا فیصلہ ، جسٹس فائز عیسیٰ کے خلاف عمران خان کا بھیجا گیا ریفرنس واپس
سورس: File

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بڑا فیصلہ کیا ہے اور سپریم کورٹ کے سینئر ترین جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم دیا ہے۔ 

وزیراعظم نے وزیر قانون سینیٹر اعظم نزیر تارڑ کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس واپس لینے کی ہدایت کر دی ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ پہلے ہی اس فیصلے کی منظوری دے چکی ہے۔ کمزور اور بے بنیاد وجوہات پر کیوریٹیو ریویو ریفرنس دائر ہوا تھا، حکومت نے اس کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ریفرنس کے نام پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں اور بدنام کیا گیا۔ یہ ریفرنس نہیں تھا، آئین اور قانون کی راہ پر چلنے والے ایک منصف مزاج جج کے خلاف ایک منتقم مزاج شخص عمران نیازی کی انتقامی کارروائی تھی ۔ یہ عدلیہ کی آزادی پر شب خون اور اسے تقسیم کرنے کی مذموم سازش تھی ۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہپاکستان مسلم لیگ(ن) اور اتحادی جماعتوں نے اپوزیشن کے دور میں بھی اس جھوٹے ریفرنس کی مذمت کی تھی ۔ عمران نیازی نے صدر کے آئینی منصب کا اس مجرمانہ فعل کے لئے ناجائز استعمال کیا۔  صدر عارف علوی عدلیہ پر حملے کے جرم میں آلہ کار اور ایک جھوٹ کے حصہ دار بنے ۔ پاکستان بار کونسل سمیت وکلا تنظیموں نے بھی اس کی مخالفت کی تھی، ان کی رائے کی قدر کرتے ہیں ۔ 

مصنف کے بارے میں