حکومت کی ایک اور کامیابی ، چیف جسٹس کے اختیارات کم کرنے اور نواز شریف کو ریلیف دینے کا بل سینیٹ سے بھی منظور 

حکومت کی ایک اور کامیابی ، چیف جسٹس کے اختیارات کم کرنے اور نواز شریف کو ریلیف دینے کا بل سینیٹ سے بھی منظور 
سورس: File

اسلام آباد : قومی اسمبلی کے بعد سینٹ نے بھی عدالتی اصلاحات سے متعلق بل "سپریم کورٹ پریکٹس اور طریقہ کار بل 2023 منظور کرلیا ہے۔ 

بل وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کیا۔ چیئرمین سینٹ نے بل کی شقوار منظوری لی۔ بل کی منظوری کے دوران پی ٹی آئی ارکان نے احتجاج اور شور شرابہ کیا۔

پی ٹی آئی ارکان نے بل کی کاپیاں پھاڑ کر پھینک دیں۔بل کی حمایت میں 60 ووٹ پڑے جبکہ مخالفت میں 19 ووٹ پڑے۔ 

واضح رہے کہ عدالتی اصلاحات بل کے تحت  چیف جسٹس از خود نوٹس  لینے اور بینچ بنانے کے حوالے سے اختیارات تین رکنی کمیٹی کو دیے گئے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں