ٹویٹر فور یو ' پیج پر صرف پریمیم سبسکرائبرز کی ٹویٹس ہوں گی ،ایلون مسک

ٹویٹر فور یو ' پیج پر صرف پریمیم سبسکرائبرز کی ٹویٹس ہوں گی ،ایلون مسک

 ٹوئٹر  کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ  ٹوئٹر کی سفارشی فیڈ میں صرف تصدیق شدہ اکاؤنٹس ہی نظر آئیں گے۔

 ایلون مسک  نے اپنی حالیہ ٹویٹس  میں کہنا تھا کہ  ٹوئٹر کی سفارشی فیڈ میں صرف تصدیق شدہ اکاؤنٹس ہی نظر آئیں گے، جس پر  بہت سے  صارفین  نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ایلون مسک کا یہ فیصلہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں ہلچل مچا  دے گا ۔  وہ  زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پریمیم رکنیت خریدنے کی ترغیب دینے کے طریقے تلاش کرنے کی کوشش کر ر ہے ہیں ۔

 ٹویٹر کا "آپ کے لیے"  نامی صفحہ انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ مقبول صفحات میں سے ایک ہے جو صارفین کو ان لوگوں کی ٹویٹس دکھاتا ہے جن کی وہ پیروی نہیں کرتے ، اس کے علاوہ وہ اکاونٹس بھی  دکھا تا ہے  جو   تصدیق شدہ نہیں ہوتے ۔  

کمپنی کی اندرونی دستاویزات  کے مطابق لاکھوں افراد انفارمیشن حاصل کرنے کیلئے ٹوئٹر  کا استعمال کرتے ہیں،اس  تبدیلی کے تحت، ٹویٹر صرف ان اکاؤنٹس سے ٹویٹس کی سفارش کرے گا جو یا تو ٹویٹر بلیو کے لیے ادائیگی کرتے ہیں اور  ان کمپنیوں اور برانڈز سے تعلق رکھتے ہیں جن کے پاس گولڈ تصدیقی بیج ہے، یا سرمئی تصدیقی بیج والے سرکاری اہلکار اور ادارے ہیں۔

   ایلون مسک  نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ اقدام "اعلی درجے کی AI بوٹ بھیڑ کو سنبھالنے کا واحد حقیقت پسندانہ طریقہ ہے۔ 

واضح رہے کہ ٹوئٹر خریدنے کے بعد ایلون  مسک نے کمپنی کی تصدیق کے طریقے کو تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے جیسے کہ   ٹویٹر نیلے رنگ کے چیک مارک کے ساتھ صارفین کی تصدیق کرتا تھا تاکہ یہ شناخت کیا جا سکے کہ آیا اکاؤنٹ اس شخص یا کمپنی سے میل کھاتا ہے  یا نہٰیں ،   چیک مارک حاصل کرنے کا  یہ عمل مفت تھا اور مشہور شخصیات، صحافیوں، سرکاری اہلکاروں اور تنظیموں پر لاگو ہوتا تھا۔

مصنف کے بارے میں