سپریم کورٹ بل کی منظوری سے عدلیہ مضبوط ہوگی: وزیر اعظم 

سپریم کورٹ بل کی منظوری سے عدلیہ مضبوط ہوگی: وزیر اعظم 
سورس: File

اسلام آباد : وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پارلیمان سے منظور ہونے والا سپریم کورٹ (پریکٹس اینڈ پروسیجر) بل 2023 عدالت عظمیٰ کو ادارہ جاتی طور پر مضبوط کرے گا۔

اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ اس بل سے بنچ کی تشکیل اور آرٹیکل 184 (3) کے عمل کو شفاف اور جامع بنانے میں مدد ملے گی، اس سے انصاف کی فراہمی میں مدد ملے گی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ بل قومی اسمبلی کے بعد آج سینیٹ سے بھی منظور ہوگیا ہے۔ اس کے بعد دستخط کیلئے بل کو صدر مملکت کے پاس بھیجا جائے گا اگر وہ دستخط کردیتے ہیں تو بل قانون بن جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں