راحیل شریف کے اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی چھوڑ کر پاکستان واپس آنے کی خبریں جھوٹ نکلیں

راحیل شریف کے اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی چھوڑ کر پاکستان واپس آنے کی خبریں جھوٹ نکلیں

اسلام آباد: پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کے اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی چھوڑ کر پاکستان واپس آنے کی خبریں جھوٹ نکلیں۔

جس طرح جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی سربراہی چھوڑنے کی خبریں گردش کر رہی تھیں ویسے ہی  اب یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ یہ ساری خبر جھوٹ اور غلط بیانی پر مبنی ہیں۔اخبارات کی زینت بننے والی خبر کے مطابق  سابق آرمی چیف کے قریبی ذرائع کا کہنا  ہے کہ چند روز قبل ریاض میں منعقد ہونے والی اسلامک، امریکہ عرب کانفرنس میں راحیل شریف نے خصوصی دعوت پر شرکت کی ۔

انہوں نے امریکی اور سعودی حکام کی خصوصی ملاقاتوں میں راحیل شریف کی موجودگی کی بھی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ریاض کانفرنس میں راحیل شریف نے صرف خصوصی مہمان  کے طور پر شرکت کی ۔

اس موقع پر انہوں نے کسی ملاقات اور پالیسی فیصلوں میں شمولیت اختیار نہیں کی واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل راحیل شریف کے اسلامی افواج کی سربراہی چھوڑنے کی خبر پاکستان سمیت دنیا بھر میں پھیل گئی تھی ۔