آئند ہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کا امکان

آئند ہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر حصوں میں بارش کا امکان

اسلام آباد: ملک کے بیشتر حصوں میں گرمی کی شدید لہرآج بھی برقرارہے تاہم محکمہ موسمیات نے بدھ کو مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔


ملک میں گزشتہ 4 روزسے جاری گرمی کی شدید لہربرقرارہے جب کہ طویل اورغیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے رمضان المبارک میں لوگوں کوسانس لینا دوبھرکردیا ہے۔ تربت میں گزشتہ 3 روزسے ریکارڈ گرمی پڑ رہی ہے اور آج صبح 10 بجے ہی درجہ حرارت 45 ڈگری تک جاپہنچا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بدھ کی شام اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد جموں کشمیر کے بعض علاقوں میں بارش کا امکان ہے، اس بارش کے مثبت اثرات پورے ملک پر پڑیں گے۔

کراچی  میں موسم ابرآلود ہے لیکن سمندری ہوائیں نہ چلنے کے باعث گرمی کی لہربرقرار ہے، ڈی جی محکمہ موسمیات ڈاکٹرغلام رسول کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد تک رہنے کا امکان ہے لیکن بدھ سے کراچی میں سمندری ہوائیں چلنا شروع ہوجائیں گی اور اس کے نتیجے میں درجہ حرارت میں دوسے 3 سینٹی گریڈ تک کمی ہوگی۔