امریکا میں خواتین کو بچانے پر قتل کیے گئے دوا فراد کو خراج عقیدت

امریکا میں خواتین کو بچانے پر قتل کیے گئے دوا فراد کو خراج عقیدت

واشنگٹن:امریکی ریاست اوریگون کے شہرپورٹ لینڈ میں دوخواتین کو ہراساں کرنے سے روکنے پر قتل کیے گئے2 افراد کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پورٹ لینڈ میں ایک ریل گاڑی میں دوخواتین کو بچانے والے رکی جان بیسٹ ،تلیسن ماردین نمکائی اورمیکا ڈیوڈ فلوچرکوہیروقراردیا جارہاہے ۔


انہوں نے خواتین پر جملے کسنے والے شخص جیرمی کرسچین کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے ان پرچاقوسے حملہ کرکے دوکو ہلاک اورایک کو زخمی کردیا ۔پورٹ لینڈ میں ان بہادرافراد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ایک تنظیم کی جانب سے منعقدہ تقریب میں ایک ہزارافراد اکٹھے ہوئے ۔


مرنے والوں کی یاد میں شمعیں جلائی گئیں اورگلدستے رکھے گئے ۔مسلم ایجوکیشنل ٹرسٹ کے تحت تقریب میں بھی سیکڑوں افراد نے شرکت کی ۔امریکی ٹی وی سے گفتگو میں ناروا سلوک جھیلنے والی غیرمسلم لڑکی مینگم نے بتایا کہ وہ اپنی حجاب پہنی مسلم دوست کے ساتھ سفرکررہی تھی کہ ایک شخص نے ان پرجملے کسے اورہراساں کیا جس پرتین مسافروں نے اسے روکا تو ملزم نے ان پرحملہ کردیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں