اپنی نئی فلم ”دوبارہ“ والدین کو رمضان المبارک سے پہلے دکھائی، ثاقب سلیم

اپنی نئی فلم ”دوبارہ“ والدین کو رمضان المبارک سے پہلے دکھائی، ثاقب سلیم

ممبئی:بالی وڈ اداکارثاقب سلیم نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے والدین کو رمضان المبارک سے پہلے اپنی نئی فلم ”دوبارہ“ دکھائی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ثاقب سلیم کی چوتھی فلم ”دوبارہ“ جو کہ 2 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی نے اپنے والدین کو رمضان المبارک سے پہلے دکھائی ہے ۔

اس ضمن مین ان کا کہنا تھا کہ ان کی فیملی خصوصا ان کے والدین اس مہینے کو نہایت مذہبی عقیدت و احترام سے مناتے ہیں ۔فلم میں ثاقب سلیم اور ان کی بہن ہما قریشی پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے ۔

فلم کے ہدایتکار پروال رامن ہیں ۔فلم 2013میں بننے والی ہالی وڈ ہارر فلم ”آکولس “ کا ہندی ریمیک ہے ۔