عامر خان کی فلم ”دنگل “1700 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی پہلی بالی وڈ فلم بن گئی

عامر خان کی فلم ”دنگل “1700 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی پہلی بالی وڈ فلم بن گئی

ممبئی: بالی وڈ اداکار عامر خان کی فلم ”دنگل “1700 کروڑ کے کلب میں شامل ہونے والی پہلی بالی وڈ فلم بن گئی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نتیش تیواری کی ہدایت کردہ فلم” دنگل “نے چین میں باکس آفس پر بے حد کامیابی حاصل کی ہے اور دنیا بھر میں 1700 کروڑ سے زائد کا بزنس کرنے والی پہلی بالی وڈ فلم بن گئی ہے۔

فلم کی کہانی بھارتی ریسلر مہاویر سنگھ پھوگٹ کی زندگی پر بنائی گئی ہے۔