سعودی عریبین ائر لائنز کے طیارے میں آتشزدگی

سعودی عریبین ائر لائنز کے طیارے میں آتشزدگی

جدہ : سعودی عرب کی فضائی کمپنی سعودی عریبین ائر لائنز کے طیارے کے اگلے حصے میں لگنے والی پر قابو پا لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ائر پورٹ پر کھڑے طیارے کی ” ناک “ اگلے حصے میں آگ لگ گئی ۔
سعودی سول ڈیفنس حکام کے مطابق آگ سعودی ائر لائنز اے 320 میں لگی تھی ۔ تاہم ائر پورٹ فائر ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے فوراََ قابو پالیا ۔
سول ڈیفنس حکام کا کہناہے کہ آگ بھڑکنے کی تحقیقا ت شروع کر دی گئی ہی©ں ۔ ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کا اندازہ نہیں ہو سکا۔