رمضان المبارک میں روزے دار کے لیے بہترین ورزش

رمضان المبارک میں روزے دار کے لیے بہترین ورزش

اسلام آباد: بہت سے روزے دار رمضان المبارک میں ورزش کے فائدے اور اس کے بہترین وقت کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔

روزے کے دوران ورزش اہم اور مفید شمار کی جاتی ہے کیوں کہ اس سے انسانی جگر اور پٹھوں کے کام کرنے کی صلاحیت اور ان کی سرگرمی میں اضافہ ہوتا ہے. اور جسم کو نامیاتی زہر اور چربی سے چھٹکارہ حاصل ہوتا ہے۔

ڈاکٹروں اور ماہرین کے مطابق رمضان المبارک میں افطار سے تقریبا ایک گھنٹہ پہلے کا وقت ورزش کے لیے بہترین ہے۔ یہ ورزش معتدل فضا میں ہونی چاہیے تاکہ جسم کو سیال اور نمکیات کے نقصان کی وجہ سے تھکاوٹ نہ ہو۔ روزے کے دوران بہترین ورزش پیدل چلنا ہے۔

افطار سے قبل ورزش کرنے سے دورانِ خون بھی سرگرم ہو جاتا ہے۔

افطار کے بعد ورزش کا بہترین وقت تقریبا دو گھنٹے بعد ہے۔ اس طرح روزے دار مختلف ورزشیں کر سکتا ہے جو چکنائی کو جلانے کا عمل تیز کرنے میں مددگار ہوتی ہیں۔