امریکی ویزوں میں پاکستانیوں کے لیے40فیصد کمی،بھارتیوں کے لیے 28فیصداضافہ

امریکی ویزوں میں پاکستانیوں کے لیے40فیصد کمی،بھارتیوں کے لیے 28فیصداضافہ

واشنگٹن:امریکی حکام نے پاکستانیوں کے ویزوں کے اجرا میں چالیس فیصد کمی کر دی ہے جبکہ بھارتیوں کے لیے 28فیصد اضافہ کر دیا ہے۔برطانوی اخبار کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکیوں سے متعلق جاری ایگزیکٹو آرڈر کے بعد پاکستانی شہریوں کے لیے نانای مگرنٹس ویزوں کی تعداد میںنمایاں کمی نظر آئی ہے۔
گذشتہ اپریل میں تین ہزار925 اور مارچ میں تین ہزار 973 ویزے جاری کیے گئے ہیں۔جبکہ سابق صدر اوبامہ کے دور میں جاری ہونے والے ویزوں کے تناسب میں چالیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
جبکہ سال 2016 میں پاکستانیوں کے لیے مجموعی طور پر78ہزار637ویزے جاری کئے گئے۔اخبار کے مطابق پاکستانیوں کے برعکس ٹرمپ انتظامیہ بھارتیوں پر زیادہ مہربان نظر آتی ہے بھارت کو گذشتہ دو ماہ کے دوران 28فیصد اضافے کے ساتھ ویزے جاری کیے گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں