سلو میاں کے معاہدے میں بوس وکنار کے مناظر نہ کرنے کی شرط کی اصل وجہ سے پردہ اٹھ گیا

سلمان خان نے اپنی والدہ کی وجہ سےآج تک بوس وکنار مناظر کی عکس بندی نہیں کرائی

سلو میاں کے معاہدے میں بوس وکنار کے مناظر نہ کرنے کی شرط کی اصل وجہ سے پردہ اٹھ گیا

ممبئی: سلو میاں کے معاہدے میں بوس وکنار کے مناظر نہ کرنے کی شرط کی اصل وجہ سے بھی پردہ اٹھ گیا ہے۔سلمان خان  نے 29 سالہ فلمی کیرئیر میں کئی طرح کےاہم  کرداروں میں جلوہ گر ہوتے  ہیں لیکن انہوں نے کبھی بھی کوئی ایسے  بوس و کنار والے مناظر کی عکس بندی نہیں کرائی  جب کہ فلموں میں کام کرنے کے معاہدے میں بھی وہ بوس وکنار کے مناظر عکس بند نہ کرانے کی شرط لازم رکھتے ہیں  جس پر کبھی کسی ہدایتکار و فلمساز نے کبی  اعتراض  بھی نہیں کیا ہے تاہم اب سلو میاں نے خودہی اس کی وجہ بتا دی ہے۔

دبنگ خان کا کہنا تھا کہ میری فلمیں میری  والدہ بھی دیکھتی ہیں جس کے باعث میں نہیں چاہتا کہ وہ مجھے اس طرح کے قابل اعتراض مناظر کرتے ہوئےدیکھیں لہذا اسی لیے فلموں میں بوس و کنارمناظر کی عکس بندی سے اجتناب کرتا ہوں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں