جانیئےگھر پر مزیدار چکن سموسے بنانے کی ترکیب

جانیئےمزیدار چکن سموسے بنانے کی ترکیب

جانیئےگھر پر مزیدار چکن سموسے بنانے کی ترکیب

لاہور: خواتین گھر پر بھی رمضان کے لیے مزیدار چکن سموسے بنا سکتی ہیں جس کی ترکیب نہایت آسان ہے۔گھر پر بنے چکن کے سموسے صرف مزیدار ہی نہیں بلکہ صحت کے لیے بھی بہتر ہوتے ہیں۔صرف افطاری ہی نہیں یہ سموسے عام دنوں کے لیے بھی فریج میں بنا کر رکھے جاسکتے ہیں، تاکہ شام کو چائے کے ساتھ یا کسی مہمان کے آنے پر انہیں فرائی کرکے پیش کردیا جائے۔

اجزاء:

تیل 2 سے 3 کھانے کے چمچ

زیرا ایک کھانے کا چمچ

کٹی ہوئی پیار ایک درمیانی

ابلی ہوئی چکن آدھا کلو

کالی مرچ پاؤڈر ½ چائے کا چمچ

گرم مصالحہ ½ چائے کا چمچ

سرخ مرچ پاؤڈر حسب ذائقہ

نمک حسب ذائقہ

کٹی ہوئی ہری پیاز 4 کھانے کے چمچ

کٹا ہوا ہرا دھنیا 4 کھانے کے چمچ

کٹی ہوئی ہری مرچ 2 کھانے کے چمچ

میدہ 2 سے 3 کھانے کے چمچ

سموسے کی پٹیاں 12 سے 15

تلنے کے لیے تیل

طریقہ:
کڑاھی میں تیل، زیرا اور پیاز ڈال کر ہلکا سنہری ہونے تک فرائی کرلیں، اس کے بعد اس میں چکن، کالی مرچ پاؤڈر، گرم مصالحہ پاؤڈر اور سرخ لال مرچ پاؤڈر شامل کرکے اچھی طرح مکس کریں۔بعد میں اوپر سے ہری پیاز، ہرا دھنیا اور ہری مرچیں شامل کرکے اچھی طرح ملائیں اور چکن کے مصالحے کو ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔میدے میں تھوڑا سا پانی شامل کرکے پیسٹ بنالیں، سموسے کی پٹییاں لیں اور اس کی پاکٹ بنا کر چکن کا مصالحہ شامل کریں، میدے کی مدد سے اس کے کنارے چپکا کر بند کردیں۔کڑاھی میں تیل گرم کریں اور چکن سموسے فرائی کرکے افطاری پر گرم گرم پیش کریں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں