انٹیل اپنے جدید اور تیز رفتار سی پی یو سامنے لے آیا

تائپے : کمپیوٹر کی دنیا کی مایہ ناز کمپنی انٹیل نے اپنا تیز ترین سی پی یو ڈیسک ٹاپ متعارف کرادیا۔تائپے میں جاری کمپیوٹیکس 2017 کانفرنس کے دوران انٹیل کی جانب سے متعارف کرائے گئے 18 کور کے حامل اس سی پی یو میں کمپنی کا نیا ایکس 299 چپ سیٹ بھی منسلک ہوگا، جس کی اسپیڈ پہلے کے مقابلے تمام سی پی یوز سے زیادہ ہے۔

انٹیل کی جانب سے 30 مئی کو کمپیوٹیکس میں پیش کیے گئے سی پی یوز میں ایکس سیریریز کے دیگر ماڈلز بھی متعارف کرائے گئے۔انٹیل نے بیک وقت ایکس سیریز کے آئی 9 ایکسٹریم کور 18، کور 16، کور 14، کور 12 اور کور 10 کے سی پی یو متعارف کرادئیے۔خیال رہے کہ انٹیل نے کور 10 کا سی پی یو گزشتہ برس فروخت کے لیے پیش کیا تھا، مگر اس بار پیش کیے گئے کور 10 کے سی پی یو کو مزید اپ گریڈ کرکے پیش کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق پیش کیے گئے ایکس سیریز کے سی پی یوز میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے سسٹم میں بہتری لائی گئی ہے، جس کے تحت کمپیوٹرز کی اسپیڈ تیز ہوگئی ہے۔کمپنی کے مطابق ایکس سیریز کے سی پی یوز میں نصب چپ سیٹ کو بھی اپ گریڈ کردیا گیا ہے، تاکہ صارفین بلاتعطل تیز رفتار ٹیکنالوجی سے لطف اندوز ہوسکیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں