بھارتی صحافی فریدون شہریار نے صباء کے نام کھلا خط لکھ دیا

اداکارہ صباء قمر کے نام خط

بھارتی صحافی فریدون شہریار نے صباء کے نام کھلا خط لکھ دیا

ممبئی: بالی ووڈ صبا کی  فلم کے بعد ان کی دیوانی ہو گئی تاہم پاک بھارت کشیدگی کے باعث صباء قمر اپنی فلم کی پروموشن کے لیے بھارت نہیں جا سکی  جس کی وجہ بھارتی صحافیوں میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی۔ ایک بھارتی صحافی فریدون شہریار نے صباء سے انٹرویو لینے کا موقع کھودیا جس کے بعد اس نے پاکستانی اداکارہ کے نام کھلا خط لکھ دیا ۔

بھارتی صحافی نے اپنے خط میں کہا کہ میں پاکستانی اداکارہ صبا قمر کے ایک انٹرویو  کی کوشش کر رہاہوں  لیکن میری کوششیں  رنگ نہیں لا رہی ۔ان دنوں یہاں پاکستانی فنکاروں کے بارے میں بات کرنا بھی محال ہے لیکن میں کسی کی پروا نہیں کرتا  مجھے کوئی کچھ بھی کہے میں فن کی قدر کرتا ہوں ، ’جن کا کام اہل سیاست ہے تو وہی سمجھیں، اپنا پیغام تو محبت ہے جہاں تک پہنچے ‘۔تاہم ، مجھے ہقین نہیں ہے لیکن اگر اس خط کے ذریعے میں صباء قمر سے انٹرویو لے سکا تو ان سے یہ چند سوالات کروں گا ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں