اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی تجاویز

اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی تجاویز

اسلام آباد:  اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری ارسال کر دی ہے، جس کیمطابق پٹرول دو روپے تیس پیسے فی لیٹر،ڈیزل تین روپے بیس پیسے فی لیٹر سستا کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ مٹی کا تیل پرفی لیٹر 13 روپے6پیسے، لائٹ ڈیزل آئل بھی مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اوگرا کی سمری کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت تین روپے بیس پیسے فی لیٹر کم کرنے کی تجویز کی گئی ہے ۔ کمی کے بعد فی لیٹر ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت83 روپے فی لیٹر کی بجائے 79 روپے 80 پیسے ہو جائے گی  جبکہ پٹرول کی فی لیٹر قیمت دو روپے تیس پیسے کم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے ۔ کمی کے بعد فی لیٹر پٹرول 74روپے کی بجائے 71روپے 70 پیسے کے حساب سے فروخت ہو گا۔

اوگرا کی سمری کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ تجویز کیا گیا ہے ۔ فی لیٹر مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا ہے جس کے بعد ایک لیٹر مٹی کا تیل 44 روپے کی بجائے 57 روپے 60 پیسے کے حساب سے فروخت ہو گا ۔

لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں9روپے 5 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے ۔اضافے کے بعد ایک لیٹر لائٹ ڈیزل آئل 53روپے 50 پیسے کے حساب سے خریدا جا سکے گا۔