کرپشن اور جاسوسی, افغان وزارت داخلہ کے 37 اہلکار گرفتار

کرپشن اور جاسوسی, افغان وزارت داخلہ کے 37 اہلکار گرفتار

کابل: افغان وزارت داخلہ کے 37 اہلکار وں کو کرپشن اور جاسوسی جیسے الزامات میں گرفتار کر لیا گیا۔

افغان میڈیانے وزارت داخلہ کے ڈائریکٹوریٹ آف انٹیلی جنس کے حوالے سے بتایا کہ گرفتار اہلکاروں میں 28 پولیس اور 9 سویلین اہلکار شامل ہیں۔گرفتار کئے جانیوالوں پر رشوت لینے ،جاسوسی،اسلحہ اور سیکیورٹی کیمروں کی فروخت کے علاوہ قتل کے الزامات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان تمام اہلکاروں کے کیسز کارروائی کیلئے عدالتوں کو بھجوا دیئے گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں