گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کا جوڑا عید پر ایک ساتھ ٹیلی فلم میں کام کرتا نظر آئے گا

گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کا جوڑا عید پر ایک ساتھ ٹیلی فلم میں کام کرتا نظر آئے گا

 گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کا جوڑا عید پر ایک ساتھ ٹیلی فلم میں کام کرتا نظر آئے گا

کراچی: پاکستانی اداکار اور گلوکار فرحان سعید اور اداکارہ عروہ حسین کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ یہ جوڑا عید پر ایک ساتھ ٹیلی فلم میں اہم کردار اداکرتا نظر آئے گا۔اس ٹیلی فلم کی کہانی مزاح پر مبنی ہوگی اس فلم میں  عروہ اور فرحان مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ صبا حمید، عثمان پیرزادہ، آصف رضا میر اور عفت عمر بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔اس فلم کی ہدایات پاکستان کی کامیاب فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کے ہدایت کار ندیم بیگ دے رہے ہیں۔

عروہ نے  بات کرتے ہوئے اپنی ٹیلی فلم کے حوالے سے بتایا کہ ’اس پراجیکٹ کا حصہ بن کر میں بےحد پُر جوش ہوں، فلم کی کاسٹ شاندار ہے، یہ فلم میرے اور فرحان کے لیے کافی خاص ہے کیوں کہ ہم اڈاری کے بعد اسکرین پر ایک ساتھ نظر آئیں گے، ندیم بیگ بہترین ہدایت کار ہیں، مجھے فلم پنجاب نہیں جاؤں گی میں ان کے ساتھ کام کرکے بےحد مزہ آیا اور مجھے خوشی ہے کہ میں دوبارہ اتنی جلدی ان کے ساتھ کام کر رہی ہوں‘۔

فرحان سعید نے بھی کہا کہ یہ پراجیکٹ میرے لیے خاص ہے، صرف اس لیے نہیں کہ میں عروہ کے ساتھ دوبارہ نظر آؤں گا بلکہ ندیم اس ملک کے بہترین ہدایتکاروں میں سے ایک ہیں، میرے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ میں اس ٹیلی فلم میں صبا حمید، عثمان پیرزادہ، آصف رضا میر اور عفت عمر کے ساتھ کام کررہا ہوں، مداح عید کے موقع پر اس ٹیلی فلم کو ضرور پسند کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں