آسٹریلیا کا افغان فوجیوں کیلئے مزید 30 مشیر لگانے کا اعلان

آسٹریلیا کا افغان فوجیوں کیلئے مزید 30 مشیر لگانے کا اعلان

سڈنی:  آسٹریلوی حکومت نے افغان فوجیوں کی تربیت کے لیے 30 اضافی عسکری مشیر تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کی خاتون وزیر دفاع ماریس پائن نے کہا کہ اضافی مشیروں کی تعیناتی کی درخواست مغربی دفاعی اتحاد نیٹو نے پیش کی ہے اور اسے امریکی حمایت بھی حاصل ہے۔

افغانستان میں آسٹریلیا کے 300 فوجی غیر جنگی سرگرمیوں میں مصروف ہیں،نیٹو افغانستان میں رکن ملکوں کی عسکری موجودگی کو بڑھانے کے حق میں ہے۔

مغربی دفاعی اتحاد کا افغانستان میں ریسکیو سپورٹ مشن جاری ہے اور اس میں 39 اقوام کے ساڑھے 13 ہزار فوجی شامل ہیں۔ان کی ذمہ داریوں میں تربیت، مشاورت، سکیورٹی اداروں اور فوج کی معاونت شامل ہے۔

مصنف کے بارے میں