انگلینڈ ٹیم ہوم گراونڈ پر 42 سالہ خواب پورا کرنے کیلئے پر عزم

لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم سٹار آل راونڈر معین علی نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں اپنے تمام میچز جیتنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے 42 برس کے دوران بھرپور کوشش کے باوجود ایک روزہ کرکٹ کا ایک بھی بڑا ٹائٹل نہیں جیتا مگر اس بار اس کو اپنے ہوم گراو¿نڈز پر شیڈول چیمپئنز ٹرافی میں یہ قحط ختم ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس سلسلے میں انگلش کھلاڑی کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف 3ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-1 کی فتح کے بعد حوصلے مزید بلند ہیں۔واضح رہے کہ 2 برس قبل عالمی کپ کے ابتدائی راو¿نڈ سے باہر ہونے کے بعد سے انگلینڈ کی ایک روزہ ٹیم میں کافی تبدیلی آئی اور اس نے مثبت نتائج دینا شروع کردیے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں