امریکہ میں24 گھنٹوں کے دوران گن کلچر کے نتیجے میں 29 ہلاک

امریکہ میں24 گھنٹوں کے دوران گن کلچر کے نتیجے میں 29 ہلاک

نیو یارک: گن وائلینس آرکائیو نے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکہ میں فائرنگ کے واقعات اور گن کلچر کے نتیجے میں انتیس ہلاکتیں درج کی ہیں، جبکہ اس عرصے میں فائرنگ کے چوراسی واقعات پیش آئے ہیں، خبروں کے مطابق ان واقعات میں کم سے کم پچپن افراد زخمی ہوئے ہیں.

امریکہ کے گن وائلینس آرکائیو کی رپورٹ کے مطابق پچھلے اڑتالیس گھنٹے کے دوران امریکا کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد آمیز واقعات میں اناسی افراد ہلاک اور ایک سو اٹھاسی دیگر زخمی ہوئے ہیں.

یاد رہے کہ آزادانہ طور پر اسلحہ لے کر چلنے پر پابندی کا قانون کانگریس میں اسلحہ ساز فیکٹریوں کے مالکان کے اثر و رسوخ کے باعث ابھی تک منظور نہیں ہوسکا ہے۔

مصنف کے بارے میں