دیپیکا نے ورن دھون کی جگہ لے لی

دپیکا پڈوکون کو فلم میں ورن دھون کیساتھ کام کرنے کی پیشکش

دیپیکا نے ورن دھون کی جگہ لے لی

ممبئی:  2015 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بدلہ پور‘ میں ورن دھون نے مرکزی کردار نبھایا تھا، وہیں اب اس کے  پروڈیوسر دینیش ویجان نے کسی اداکارہ کو مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ دینئش نے فلم ’بدلہ پور 2‘ میں اداکارہ کا مرکزی کردار ہوگا، تاہم انہوں نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ اب تک فلم کی کاسٹ کا انتخاب نہیں کیا گیا۔

فلم ’بدلہ پور 2‘ کے اعلان کے بعد   پروڈیوسر نے دپیکا پڈوکون کو فلم میں کاسٹ کرنے کی پیشکش کر دی  ہے۔جب پروڈیوسر سے پوچھا گیا کہ کیا دپیکا پڈوکون اس کردار کے لیے ٹھیک  رہے گی  تو انہوں نے کہا کہ ’ایسا کونسا کردار ہے جس کے لیے دپیکا کیلئے مشکل یا نامناسب ہو؟ وہ ہر کردار میں بہترین لگتی ہیں۔

 فلم ’بدلہ پور‘ میں ورن دھون کے علاوہ نوازالدین صدیقی، ہما قریشی اور یامی گوتم نے اہم کردار ادا کیے تھے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں