پھینی کو پاکستان میں اتنی مقبولیت کیوں حاصل ہے اور یہ اتنی پسند کیوں کی جاتی ہے؟

پھینی کو اتنی مقبولیت کیوں حاصل ہے اور یہ اتنی پسند کیوں کی جاتی ہے؟

 پھینی کو پاکستان میں اتنی مقبولیت کیوں حاصل ہے اور یہ اتنی پسند کیوں کی جاتی ہے؟

لاہور: رمضان شروع ہونے سے کچھ دن پہلے  ہی پھینی کے اسٹال سجنا شروع ہوجاتے ہیں، اور ماہ رمضان  شروع ہوتے  ہی اس کی فروخت میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ پھینی صرف  نوجوانوں میں ہی نہیں بلکہ ہر طرح کی عمر کے افراد اور  بچوں سمیت  بہت زیادہ پسند کی جاتی ہےہر کوئی اس کا دیوانہ ہے۔

پاکستا ن میں ہر جگہ اسے پسند کیا جاتا ہےاور یہ ہر جگہ  یکساں مقبول بھی ہے، لوگ اسے رمضان شریف میں نماز تراویح کے بعد سے لے کر سحری تک کھانا پسند کرتے  ہیں.پھینی ویسے زیادہ تر سحری کے لیے استعمال کی جاتی ہے، اور اس کی مقبولیت اس لیے بھی زیادہ ہے کہ یہ جلد ہی تیار ہونے والی بہت ہی نرم اور لذیذ غذا ہے۔

 ماہرین طباخ کا خیال ہے کہ یہ خالصتا مشرق وسطیٰ یا وسطی ایشیائی ممالک کی غذا ہےلیکن اس کی  خاص بات یہ ہے کہ یہ دوسرے خطے کی غذا ہونے کے باوجود خالصتا برصغیر کی غذا لگتی ہے، اس کا ایک سبب شاید یہ بھی ہے کہ پھینی انڈٰین پوری اور راجستھانی ستارفینی جیسے لگتی ہے۔پھینی کو کراچی سے راولپنڈی، کوئٹہ سے پشاور، اسلام آباد سے حیدرآباد، لاہور سے سکھر تک بڑشوق سے کھایا جاتا ہے، کیوں کہ ایک تو یہ ہر جگہ آسانی سے زیادہ مقدار میں دستیاب ہوتی ہے، اور دوسرا یہ جلد تیار ہوجاتی ہے۔پھینی سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور فاٹا سمیت ملک کے تمام علاقوں میں یکساں مقبول ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں