میڈیا جھوٹی خبر کی خود تردید شائع کرے، وزیراعظم

میڈیا جھوٹی خبر کی خود تردید شائع کرے، وزیراعظم
کیپشن: کوشش رہی کہ صحافت پر کسی قسم کا دباؤ نہ ڈالیں، وزیراعظم۔۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت نے  پہلے دن سے ہی آزادی صحافت کا فیصلہ کیا ہے اور صحافی بتائیں ہم نے ذمے داری پوری کی یا نہیں جبکہ ہم نے طے کیا تھا کہ صحافیوں کےلیے کوئی سیکریٹ فنڈ نہیں ہوگا اور پانچ سالوں میں سیکرٹ فنڈ سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کو یقینی بنانے کےلیے اقدامات کیے اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ ملک کے لیے بہت اہم ہے تاہم تنقید ضرور کریں لیکن اچھے کام بھی سامنے لائیں۔ ایوارڈ صحافی برادری کی کامیابیوں کو سامنے لاتے ہیں اور کوشش رہی کہ صحافت پر کسی قسم کا دباؤ نہ ڈالیں۔

مزید پڑھیں: امریکا پاکستان میں شفاف انتخابات کی توقع رکھتا ہے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ


شاہد خاقان عباسی نے مزید اپنے خطاب میں کہا کہ ہتک عزت کے دعوے سے کسی کی صرف پگڑی اچھالی جا سکتی ہے اور آج تک ہتک عزت کے کسی کے دعوے کی رقم کسی نے وصول نہیں کی۔ بڑی مشکلات آئیں لیکن حکومت نے ترقی کا  سفر جاری رکھا اور 2013 کے پاکستان کو بہت بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں