افغانستان میں خشک سالی سے فصلوں کو شدید نقصان کا خدشہ

افغانستان میں خشک سالی سے فصلوں کو شدید نقصان کا خدشہ
کیپشن: افغانستان کے کل 34 صوبوں میں سے دو تہائی علاقہ گزشتہ برس کے آخر سے بارشوں کی شدید کمی سے متاثر ہےفوٹو بشکریہ فیس بک

اقوام متحدہ:افغانستان میں خشک سالی سے فصلوں کو شدید نقصان کے باعث کئی ملین افغان بھوک کے خطرے سے دو چار ہو سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :- سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان پر قاتلانہ حملے کی خبر سچائی پر مبنی ہے: محمد الماساری

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی معاملات او سی ایچ اے نے بتایا ہے کہ افغانستان کے کل 34 صوبوں میں سے دو تہائی علاقہ گزشتہ برس کے آخر سے بارشوں کی شدید کمی سے متاثر ہے۔خوراک و زراعت کے محکمے کے مطابق بعض دریا اور پانی کے ذخائر مکمل طور پر خشک ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ نے ان حالات سے متاثرہ افغان خاندانوں کو اشیائے خوراک کی فراہمی کے لیے 115 ملین ڈالرز فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔