لارڈز ٹیسٹ جیت کر مشن مکمل نہیں ہوا، لیڈز میں بھی تاریخ رقم کرنی ہے، انضمام الحق

لارڈز ٹیسٹ جیت کر مشن مکمل نہیں ہوا، لیڈز میں بھی تاریخ رقم کرنی ہے، انضمام الحق
کیپشن: پاکستان ٹیم تینوں فارمیٹ میں دنیا کی ٹاپ ٹیم بن کر سامنے آئے گی ،چیف سلیکٹرفوٹؤ بشکریہ سوشل میڈیا


اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیف سلیکٹر نضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میچ میں جس طرح انگلینڈ کو شکست دی ہے، اسی طرح وہ ٹیسٹ سیریز جیت کر ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی طرح دنیا کی صف اول کی ٹیسٹ ٹیم بن سکتی ہے۔لارڈز ٹیسٹ جیت کر مشن مکمل نہیں ہوا، لیڈز میں بھی تاریخ رقم کرنی ہے مجھے پوری امید ہے کہ لڑکے جس معیار کی کرکٹ کھیل رہے ہیں پاکستان ٹیم تینوں فارمیٹ میں دنیا کی ٹاپ ٹیم بن کر سامنے آئے گی۔

انضمام کا کہنا تھا کہ حریف کو نہ آسان لینا ہوگا اور نہ ہی ایک جیت کے بعد کسی خوش فہمی میں مبتلا ہونے کی ضرورت ہے۔ساتھ ہی اس جیت کا کریڈٹ کپتان سرفراز احمد، ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور کوچنگ اسٹاف کو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑی ٹیم کے ساتھ مسلسل محنت کررہے ہیں جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ بھی تعریف کا مستحق ہے جو سلیکٹرز اور ٹیم انتظامیہ کے پیچھے کھڑا ہے اور ہر فیصلے کا دفاع کررہا ہے۔واضح رہے کہ دو سال قبل انضمام الحق کے چیف سلیکٹر بننے کے بعد پاکستان ٹیسٹ میں نمبر ایک بنا تھا، پھر اس فارمیٹ میں ٹیم نیچے چلی گئی۔ پاکستان نے پہلی بار ویسٹ انڈیز سے اس کے میدانوں میں ٹیسٹ سیریز جیتی۔ انگلینڈ کے خلاف 2016 میں ٹیسٹ سیریز برابر کی۔

سری لنکا سے ہوم گرانڈ میں شکست ہوئی۔آئی سی سی چیمیئنز ٹرافی کا اعزاز حاصل کیا اور اس وقت ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نمبر ایک ہے۔انٹرویو کے دوران ماضی کے عظم بیٹسمین نے کہا کہ لارڈز کی کارکردگی نے دنیا بھر کے مبصرین کو حیران کردیا ہے۔ یہ جیت پاکستان کرکٹ کے لیے بہت اچھی ہے۔ ہمیں ہار کا خوف دل سے نکال کر آگے بڑھنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے خلاف نو وکٹوں کی فتح نے سلیکشن کمیٹی کو اطمینان دیا ہے کہ کچھ لوگ غیر ضروری طور پر ٹیم کو اور سلیکٹرز کو ٹارگٹ کر رہے تھے۔

ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 'اچھی خبر کسے بری لگتی ہے، یقینی طور پر سلیکشن کمیٹی بھی اطمینان محسوس کررہی ہے کہ ہم نے نیک نیتی سے جن 16 کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کیا، ان 16 کھلاڑیوں نے پاکستان کو فتح دلوائی، لیکن میرا نظریہ یہی ہے کہ جو میچ ختم ہوگیا وہ تاریخ کا حصہ بن گیا۔اب پاکستان کو لیڈز کا قلعہ بھی سر کرکے نئی تاریخ رقم کرنا ہوگی