اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، محمد حفیظ کی شمولیت کا امکان نہیں

اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، محمد حفیظ کی شمولیت کا امکان نہیں
کیپشن: سلیکشن کمیٹی زخمی بابر اعظم کی جگہ مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کو شامل کرنے پر غور کررہی ہے،فوٹؤ ایچ آئی پی

لاہور:اسکاٹ لینڈ کے خلاف 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں پاکستانی ٹیم کے آل رانڈر محمد حفیظ کی شمولیت کا کوئی امکان نہیں ہے اور ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی زخمی بابر اعظم کی جگہ مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کو شامل کرنے پر غور کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :- نثار کی وجہ سے نواز شریف سے ڈانٹ بھی پڑتی تھی، شہباز شریف

واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم لیڈز ٹیسٹ کھیل کر مانچسٹر سے اسکاٹ لینڈ جائے گی، جہاں پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان 2 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 12 اور 13 جون کو کھیلے جائیں گے۔بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے باوجود محمد حفیظ کی مشکلات کم نہیں ہوسکیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان نہیں، تاہم سلیکٹرز محمد حفیظ کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں تاکہ انہیں ورلڈ کپ کے پلان کا حصہ بنایا جائے۔یہ بھی امکان ہے کہ محمد حفیظ کو زمبابوے کی ون ڈے سیریز میں چانس ملے۔

یہ بھی پڑھیں :- لارڈز ٹیسٹ جیت کر مشن مکمل نہیں ہوا، لیڈز میں بھی تاریخ رقم کرنی ہے، انضمام الحق

تاہم بابر اعظم کے ان فٹ ہونے کے باوجود عمر امین کا کوئی چانس نہیں ہے۔ رومان رئیس اور عماد وسیم بدستور ان فٹ ہیں جبکہ وہاب ریاض کو بھی مزید انتظار کرنا ہوگا۔توقع ہے کہ اسکاٹ لینڈ سے میچز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان پیر کو کیا جائے گا