پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں جولائی تا مارچ 12.31 فیصد اضافہ 

پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں جولائی تا مارچ 12.31 فیصد اضافہ 
کیپشن: جیٹ فیول کی پیداوار میں 0.31 فیصد اور   تیل کی پیداوار میں 12.26 فیصد کی کمی  ہوئی فوٹو بشکریہ تکید نیوز

 اسلام آباد:گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2017-18 کے ابتدائی نو ماہ میں جولائی تا مارچ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 12.31 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق پٹرول کی مقامی پیداوار میں 18.65 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی ملکی پیداوار میں 13.56 فیصد اور ڈیزل کی پیداوار میں 28.10 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران فرنس آئل کی پیداوار 6.55 فیصد تک بڑھ گئی۔

پی بی ایس کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں مجموعی طور پر 12 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے تاہم جیٹ فیول کی پیداوار میں 0.31 فیصد اور مئی کے تیل کی پیداوار میں 12.26 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی