فاروق ستار نے الیکشن کے بائیکاٹ کا عندیہ دے دیا

فاروق ستار نے الیکشن کے بائیکاٹ کا عندیہ دے دیا
الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر احتجاج پر کان نہیں دھرا، فاروق ستار۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر احتجاج پر کان نہیں دھرا اور ایم کیو ایم کے دفاتر ابھی تک واپس نہیں ملے اگر تحفظات حل نہ ہوئے تو ایم کیو ایم الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کر سکتی ہے۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ ووٹر کی کامیابی ہے کہ ہمیں یہ نشان مل گیا اور میرے ساتھی دوست سب کا نشان پتنگ کا ہے ہم کسی تعصب میں نہیں پڑنا چاہتے جبکہ عوام چاہتی ہے کہ رابطہ کمیٹی مل کر جلسہ کرے لیکن ایم کیو ایم کا دوسرا گروپ الیکشن میں سنجیدگی نہیں لے رہا۔

مزید پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس میں کیپٹن (ر) صفدر نے اپنا بیان قلمبند کرا دیا

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا مینڈیٹ لے کر کسی اور کو دیا جا رہا ہے جبکہ ہمیں مائنس کیا نہیں جا رہا بلکہ کردیا گیا ہے۔ الیکشن ہماری بقا کی ضمانت نہیں دے سکتااور جو زیادتیاں ہمارے ساتھ ہوئیں سب کے سامنے ہے۔

ایم کیوایم رہنما کا کہنا تھا کہ ہم الگ صوبے کا مطالبہ کرتے رہیں گے اور 2 نہیں 100 سے زیادہ انتظامی یونٹ بننے کی ضرورت ہے کہ ہمیں الگ صوبے کی بات کرنے پر لعنتیں سننی پڑیں۔ ایم کیو ایم کا ہر ساتھی الگ صوبے کا خواہاں ہے اور جب سب الگ صوبہ چاہتے ہیں تو پھر سب کو اپنے حقوق کے لیے لڑنا ہو گا۔

 

یہ بھی پڑھیں: نثار کی وجہ سے نواز شریف سے ڈانٹ بھی پڑتی تھی، شہباز شریف

فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں پر احتجاج پر کان نہیں دھرا اور میرا حلقہ مکمل ختم کر کے ڈیفنس، کلفٹن، لیاری سے ملا دیا گیا اور اولڈ سٹی ایریا کے کئی علاقوں کو ڈسٹرب کر دیا گیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں