شکیرا کا اسرائیل میں کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان افواہ نکلا

شکیرا کا اسرائیل میں کنسرٹ نہ کرنے کا اعلان افواہ نکلا
کیپشن: image by facebook

تل ابیب :عالمی شہرت یافتہ کولمبیئن گلوکارہ شکیرا کی جانب سے اسرائیل میں میوزیکل کنسرٹ میں حصہ لینے سے انکار کی خبریں محض افواہ نکلیں۔

فلسطینی ویب سائٹ پیلسٹائین کرونیکلز کی رپورٹ کے مطابق فلسطین میں ثقافت کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم کی درخواست پر گلوکارہ شکیرا نے کنسرٹ کرنے سے انکار کردیا۔

فلسطینی تنظیم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ’ ہم شکیرا کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے پُر زور اصرار پر اسرائیلی میں کنسرٹ کرنے سے انکار کردیا۔

f02f26471916fe3dead9ea2354216948

ادھر ایک اسرائیلی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق شکیرا کا تل ابیب میں کنسرٹ میں حصہ لینے سے انکار کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

اسرائیلی ویب سائٹ کا مزید کہنا تھا کہ شکیرا کے کنسرٹ کے منتظمین واضح کیا کہ شکیرا کا اس سال تل ابیب میں پرفارمنس شیڈول ہی نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیئے:شاہد کپور نے امتیاز علی کی فلم کا حصہ بننے سے انکار کر دیا

منتظم کا کہنا تھا کہ شکیرا کے حوالے سے غلط خبریں گردش کر رہی ہیں جبکہ کولمبیئن گلوکارہ کا اسرائیل میں کنسرٹ شیڈول نہیں ہے، تاہم امید ہے کہ شکیرا مستقبل میں اسرائیل میں اپنے شو کریں۔

خیال رہے کہ شکیرا کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا تھا کہ وہ لبنان میں 13 جولائی کو شو کریں گی، جس کے حوالے سے ان کی ویب سائٹ کا دعویٰ تھا کہ اس کنسرٹ میں تقریباً 14 ہزار سے زائد شائقین کے آنے کی امید ہے۔
 

مزید پڑھیئے: