فریال تالپور پر اقامہ ہولڈر ہونے کا الزام ، نا اہلی کیلئے درخواست دائر

فریال تالپور پر اقامہ ہولڈر ہونے کا الزام ، نا اہلی کیلئے درخواست دائر
فوٹو: فائل

کراچی:سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور بھی مبینہ طور پر اقامہ ہولڈر نکلیں، ان کی نااہلی کیلئے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔


ذرائع کے مطابق معظم عباسی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں انھیں مبینہ طور پر اقامہ ہولڈر ظاہر کرتے ہوئے ان کی نااہلی کی درخواست کی گئی ہے۔درخواست میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فریال تالپور نے 2002 میں اپنی صاحبزادی عائشہ کے نام پر دبئی میں کمپنی قائم کی لیکن رقم دبئی منتقل کرنے کی تفصیلات الیکشن کمیشن سے چھپائی اور اپنا اقامہ بھی ظاہر نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔فاروق ستار نے الیکشن کے بائیکاٹ کا عندیہ دے دیا

درخواست میں کہا گیا ہے کہ جھوٹا بیانِ حلفی جمع کرانے پر فریال تالپور صادق اور امین نہیں رہیں، اس لیے انھیں اسمبلی کی رکنیت کیلئے نااہل قرار دے کر مقدمہ درج کیا جائے۔ عدالت نے درخواست قابلِ سماعت ہونے پر پانچ جون کو دلائل طلب کر لیے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں