حلقہ بندیوں سے متعلق عدالتی فیصلے کے باوجود انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے: الیکشن کمیشن

حلقہ بندیوں سے متعلق عدالتی فیصلے کے باوجود انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے: الیکشن کمیشن
کیپشن: فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں سے متعلق عدالتی فیصلے کی وجہ سے انتخابات تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے اور عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی حلقہ بندیوں پر عدالتی فیصلوں کے آئینی و قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لے لیا ہے اور اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ عدالت حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو کالعدم قرار نہیں دے سکتی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر خان کھوسہ کا نام واپس لے لیا
الیکشن کمیشن کے مطابق اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے 60 روز کے اندر الیکشن کرانا آئینی ضرورت ہے، حلقہ بندیوں سے متعلق عدالتی فیصلوں کی وجہ سےعام انتخابات تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے، عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن چند روز تک عام انتخابات کا شیڈول جاری کرے گا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: کوئٹہ ایئرپورٹ توسیع منصوبے پر 2 ارب روپے لاگت آئی ہے: وزیراعظم
 
 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں