سینئر اداکار مصطفی قریشی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

سینئر اداکار مصطفی قریشی نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور : فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفی قریشی نے پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی سے 35سال تک طویل وابستگی رکھنے والے سینئر اداکار مصطفی قریشی نے اب پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ دیا ہے۔ انہوں نے عمران خان کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔


واضح رہے کہ ریڈیو حیدرآباد سے اپنے فنی سفر کا آغاز کرنے والے مصطفیٰ قریشی نے اپنے وقت کی مشہور گلوکارہ روبینہ قریشی کو شریک سفر بنایا۔ ابتدا سے وہ پاکستان پیپلزپارٹی کے عملی و نظریاتی ساتھی رہے۔انہوںنے اسلامی تاریخ میں ایم اے کیا۔ مصطفیٰ قریشی نے 40 سالہ فلمی سفر کے دوران 600 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ تاریخ ساز پنجابی فلم ’ مولا جٹ‘ میں انہوں نے ’نوری نت‘ کے کردار کو لازوال کردیا۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔بھارتی فلموں پر پابندی،’نا بینڈ نا باراتی‘ کو عید پر ریلیز کرنے کا فیصلہ

پاکستان فلم انڈسٹری پہ اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے انمٹ نقوش ثبت کرنے والے مصطفیٰ قریشی کا شمار بھی ان افراد میں کیا جاتا ہے جو بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد سے خود کو پی پی پی میں ’اجنبی‘ محسوس کررہے تھے۔ انہوں نے طویل عرصے سے سیاسی و ثقافتی میدان میں خاموشی اختیارکررکھی تھی۔



نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں