دوران پریکٹس معمولی سی غلطی پر فخر زمان کو سزا کا سامنا

دوران پریکٹس معمولی سی غلطی پر فخر زمان کو سزا کا سامنا
کیپشن: فوٹو: فائل

لیڈز : لیڈز ٹیسٹ سے قبل دوران پریکٹس معمولی سی غلطی پر فخر زمان کو سخت سزا دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ یکم جون کو لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ اس میچ کیلئے قومی ٹیم کی جانب سے بھرپور تیاری کی جا رہی ہے۔ پاکستانی ٹیم لیڈز ٹیسٹ میں فتح حاصل کرکے سیریز اپنے نام کرنا چاہتی ہے۔جبکہ ٹیم میں زخمی ہو جانے والے بابر اعظم کی جگہ جارح مزاج فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم اپنی جارح مزاج بلے بازی کیلئے مشہور فخر زمان دوران پریکٹس ایک معمولی سے غلطی کے باعث مشکل میں پھنس گئے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، محمد حفیظ کی شمولیت کا امکان نہیں

کوچ مکی آرتھر کی جانب سے منع کیے جانے کے باوجود فخر زمان نے نیٹ پریکٹس کے دوران ہوا میں ایک شاٹ کھیل دی۔ اس غلطی کے باعث مکی آرتھر کی جانب سے فخر زمان کو پش اپس لگانے اور وکٹ کے اطراف دوڑ لگانے کی سزا دی گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں