ناصرکھوسہ متنازع ہورہے ہیں، ردعمل کے باعث نام واپس لیا، پی ٹی آئی

ناصرکھوسہ متنازع ہورہے ہیں، ردعمل کے باعث نام واپس لیا، پی ٹی آئی
کیپشن: فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں لگ رہا ہے کہ ناصرکھوسہ متنازع ہورہے ہیں۔ردعمل کے باعث پی ٹی آئی کورگروپ کے اجلاس میں ناصرکھوسہ کا نام واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ 

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ناصرکھوسہ کا نام بطور نگراں وزیراعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی نے ہی دیا تھا، ناصرکھوسہ کا نام دینے کے بعد سوشل میڈیا اورہماری پارٹی کے اندربھی ردعمل آیا، ہمیں لگ رہا ہے کہ ناصرکھوسہ متنازع ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ردعمل کے باعث پی ٹی آئی کورگروپ کے اجلاس میں ناصرکھوسہ کا نام واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی پؑڑھیں۔۔۔پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر خان کھوسہ کا نام واپس لے لیا

دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور شہباز شریف کے ساتھ ناصر کھوسہ پر اتفاق کرنے والے میاں محمود الرشید کہتے ہیں کہ ہر طرف یہ بات شروع ہوگئی کہ ناصر کھوسہ مسلم لیگ ن کے آدمی ہیں۔نوازشریف نے کہا کہ ناصر کھوسہ ان کے ساتھ پرنسپل سیکرٹری رہے، توقع نہیں کررہے تھے کہ اس پراتنا رد عمل آئے گا۔میاں محمود الرشید نے کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے شہبازشریف کوچندگھنٹوں میں نیانام دیں گے۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں