اوگرا کی پیٹرول کی قیمت میں 8روپے37پیسے اضافے کی تجویز

اوگرا کی پیٹرول کی قیمت میں 8روپے37پیسے اضافے کی تجویز
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جون سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے37پیسے اضافےکی تجویز دے دی۔

یہ بھی پڑھیئے:امن اور استحکام کے راستے پر آگئے مگر کام ابھی مکمل نہیں ہوا، آرمی چیف

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری پاور ڈویژن کو بھجوادی جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 50 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ مٹی کا تیل 8 روپے 30 پیسے مہنگا کرنے جبکہ ڈیزل آئل کی قیمت میں 11روپے 65پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:ایس ایم ایس سروس کے ذریعے نوٹ جاری کرنے والے بینکوں کی فہرست جاری

خیال رہے کہ یکم مئی کو بھی وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 70 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔