نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے بعد نام واپس لینا ممکن نہیں: خورشید شاہ

نگران وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے بعد نام واپس لینا ممکن نہیں: خورشید شاہ
کیپشن: فوٹو بشکریہ یاہو

اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نگران وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کرنے کے بعد نام واپس لینا ممکن نہیں۔

پی ٹی آئی کی جانب سے نگران وزیر اعلیٰ کا نام واپس لینے کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یوٹرن لینا عمران خان کی پرانی عادت ہے، نگران وزیراعلیٰ کے نام کا اعلان کرنے کے بعد نام واپس لینا ممکن نہیں، ایک دفعہ نام فائنل کرنے کے بعد واپس لینا مشکل ہوتا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: نگران وزیراعلیٰ کیلئے جتنا ہوم ورک ہونا چاہیے تھا نہیں ہو سکا: میاں محمود الرشید
 انہوں نے مزید کہا کہ نگران وزیر اعلیٰ کے نام کا اعلان ہوچکا ہے، اب ڈیڈ لاک نہیں ہونا چاہیے، سندھ میں نگران وزیر اعلیٰ کا معاملے جلد حل ہوجائے گا، بلوچستان اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد سے متعلق خورشید شاہ نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کی جانب سے آنے والی بات کو سازش نہیں کہوں گا، یہ ضرور کہوں گا کہ انتخابات ملتوی نہیں ہونے چاہیں۔

 یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر خان کھوسہ کا نام واپس لے لیا
 

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں