ورلڈ کپ کا آغاز آج سے،انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں افتتاحی میچ میں ٹکرائیں گی

ورلڈ کپ کا آغاز آج سے،انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں افتتاحی میچ میں ٹکرائیں گی

لندن:عالمی کرکٹ کپ کا آج سے آغاز ہوگا جبکہ ایونٹ کے افتتاحی میچ میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ٹکرائیں گی۔دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر اڑھائی بجے لندن کے کننگٹن اوول گراﺅنڈ میں مدمقابل ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق عالمی کرکٹ کپ کا میلہ آج سے انگلینڈ میں سجنے جارہا ہے جس میں آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں ماضی میں ورلڈ کپ کے میچز میں چھ مرتبہ مدمقابل ہوچکی ہیں جن میں تین میچز جنوبی افریقہ جبکہ تین انگلینڈ کے نام رہے۔

ون ڈے میچز میں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان 59 میچز کھیلے گئے ہیں جن میں 29 میں جنوبی افریقہ فاتح رہا جبکہ انگلینڈ کو 26 میچز میں کامیابی ملی۔ ایک میچ برابر جبکہ تین بے نتیجہ رہے۔انگلینڈ کے پاس مڈل آرڈر بیٹسمین آئن مورگن، جوس بٹلر اور جو روٹ جیسے جارحانہ بلے باز جبکہ کرس ووکس اور عادل رشید جیسے باؤلرز  کی خدمات حاصل ہیں۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم میں کوائنٹن ڈی کوک، فاف ڈوپلیسی جیسے جارحانہ بلے باز جبکہ کاگیسو رباڈا اور عمران طاہر جیسے بولرز کھیل رہے ہیں۔ورلڈ کپ 2019 میں میں شریک تمام دس ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کھلیں گی۔

پاکستان اپنا پہلا میچ کل ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گا۔ایونٹ میں مجموعی طور پر 48 میچز کھیلے جائیں گے۔ فائنل اور سیمی فائنل سے قبل تمام ٹیمیں اپنے 9 ، 9 میچز کھیلیں گی جن میں سے 4 ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔چودہ جولائی کو ٹورنامنٹ کا فائنل منعقد ہوگا۔